مارکازہان کے بارے میں
آئرن ایکسپورٹ کے مراحل
ایران سے فولادی مصنوعات کی ایکسپورٹ کےخاص مراحل ہیں اور آگے چل کے ہم آپ کو ان سے آگاہ کریں گے۔
یاد رہے صرف وہی کمپنیاں فولاد ی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کی اہل ہیں جو اس کام کیلئے مطلوبہ سرٹیفکیٹس اور اجازت نامے رکھتی ہوں۔
آرڈر کا حصول
اسٹیل پروڈکٹس اپنی وسیع رینج کی بدولت خاص فنی خصوصیات کی حامل ہیں۔اسی لئے آرڈر دینے والے ملک کی طرف سے ایکسپورٹ پروڈکٹ کی قسم کا تعین کیا جاتا ہے اور ایکسپورٹ کمپنی آرڈر وصول کرتی ہے۔
آرڈر کااندراج
ابتدا میں آرڈر دینے والی کمپنی مطلوبہ آرڈر کے اندراج کیلئے ڈالر یا ریال کی صورت میں کچھ رقم ایڈوانس کی صورت میں کمپنی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرواتی ہے تاکہ رسید کی ادائیگی کیلئے مذکورہ کمپنی کا آرڈر ریکارڈ ہوجائے۔
پیشگی رسید
آرڈر فائنل ہونے کے بعد ،کسٹمر کی مطلوبہ پروڈکٹ سے آگاہی اور اس کی تفصیلات کے ساتھ انگریزی زبان میں پیشگی رسید کمپنی کیلئے ارسال کی جاتی ہے۔
پیکنگ اور تیاری
ٹرانزٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پروڈکٹ کی پیکنگ کی جاتی ہے۔
کسٹم ادائیگی کا تعین
یہ مرحلہ سمندری راستے سے ایکسپورٹ کیلئے استعمال ہوتا ہے جس میں حمل ونقل کا کرایہ ،پروڈکٹ کے بیمے اور کانٹریکٹ کے اخراجات شامل ہیں۔
ایکسپورٹ کیلئے مطلوبہ اسناد کا حصول
ایکسپورٹ کمپنی پروڈکٹ کی تیاری میں شامل اداروں ،صنعت ،معدنیات اورتجارت سے متعلق آرگنائزیشنز اور متعلقہ ریفرنس سے تمام اجازت نامے حاصل کریں۔
پروڈکٹ کی ترسیل
کسٹم میں پروڈکٹ کی فراہمی ،انشورنس اور معاینے کے سرٹیفکیٹ کی وصولی کے بعد آخری ایکسپورٹ این او سی جاری کیا جاتا ہے۔
پاکستان کو فولادی مصنوعات کی ترسیل کے راستے
ریبر اور دیگر فولادی مصنوعات کی پاکستان ترسیل چار سرحدی راستوں کے ذریعے ممکن ہے
- کوھک بارڈر
- ریمدان بارڈر
- میرجاوہ بارڈر
- پشین بارڈر